برطانیہ میں جنگ مخالف گروہوں کے کارکنوں نے شاہ بحرین کے دورہ لندن کے خلاف مظاہرہ کیا ہے
الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ برطانیہ میں جنگ مخالف گروہوں کے کارکنوں نے شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ کے دورہ لندن اور گھوڑوں کے سالانہ میلے میں ان کی شرکت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے –
برطانیہ میں جنگ مخالف گروہوں نے برطانوی حکومت سے کہا ہے کہ وہ بحرین کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے اور آل خلیفہ حکومت کی حمایت میں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے – جنگ مخالف گروہوں نے اعلان کیا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے بحرینی حکومت کو مغربی ایشیا میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ پامالی کرنے والی حکومت قراردیا ہے – برطانیہ میں مقیم بحرینی حکومت کے مخالف بحرینی شہریوں نے بھی اس مظاہرے کے دوران برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قوموں کا ساتھ دے حکمرانوں کا ساتھ نہ دے کیونکہ طاقت کا سرچشمہ قومیں ہی ہوا کرتی ہیں – برطانیہ میں مقیم بحرینی شہریوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کو چاہئے کہ وہ بحرینی عوام سےرابطہ برقرار کرے نہ کہ اس ملک کی فاسق حکومت سے –