ممبئی (وارتا) ریزروبینک آف انڈیا کے گور نر رگھورام راجن نے کہا ہے کہ امریکہ کے سنٹرل بینک فیڈ رل ریزر وکی جا نب سے حو صلہ افزائی پیکج میں مسلسل کی جا رہی تخفیف بین الا قوامی اقتصا دی عدم تعاون کا اشارہ ہے ۔مسٹر راجن نے فیڈرل ریزر و کی جا نب سے حو صلہ افزائی پیکج میں ۱۰ارب ڈالر کی ایک اور تخفیف کے ا علان پر کہا کہ اس قدم سے بین الا قوامی بازاروں پر بڑا اثر پڑ سکتاہے ۔فیڈرل ریزرو کو یہ با ت سمجھنی چا ہئے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے ابھر تی معیشتوں کے بازاروں سے غیر ملکی سرمایہ کی تیز نکا سی ہو سکتی ہے ۔اس کا اثر ابھی سے نظر آرہا ہے ۔گذشتہ ہفتہ سے ہی تر کی سے لے کر جنو بی افریقہ اور برا زیل تک کے شیئر بازار مسلسل گراوٹ پر ہیں ۔امریکی فیڈریل ریزرو کی جا نب سے بد ھ کو کئے گئے اعلان میں کہا گیا تھا کہ فروری سے وہ با نڈ خرید کو ۷۵ ارب ڈالر سے گھٹا کر ۶۵ ارب ڈالر ماہا نہ کرنے جا رہا ہے ۔حا لانکہ مسٹر راجن نے کہا ہے کہ اس کے اثر سے نمٹنے کے لئے ہندوستانی معیشت کی تیاری پہلے سے زیادہ بہتر ہے اور اگر پھر بھی ضرورت پڑی تو آر بی آئی اور حکومت دونوں سبھی ضروری قدم اٹھا نے کے لئے تیار ہیں ۔