جون پور:اترپردیش کے ضلع جون پورکی ایک عدالت نے نابالغ بچی کواغواکرتاوان مانگنے والے دوملزموں کوعمرقیداور 10ہزارروپے جرمانے کی سزاسنائی ۔ استغاثہ کے مطابق ضلع کے گورابادشاہ پور علاقے کے بالے مئو گاؤں کے رہنے والے راجندر یادو نے تھانے میں دو نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی کہ 2نومبر 2011 کو میری پوتي رچا (06) دن میں ڈھائی بجے سینٹ جان اسکول سے پڑھ کر بس سے دھرماپور اتری۔
اسی وقت موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان نے بچی کو بلا کر کہا کہ تمہارے چچا یونین بینک کے پاس بلا رہے ہیں۔ وہ بچی کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر اغوا کر لے گیا۔ بچی کو لے جاتے وقت وہاں موجود ببلو گری نے دیکھا تھا۔ دوسرے دن بچی کے والد کے موبائل پر فون آیا،پہلے 50 لاکھ، پھر تین لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا اور شاہ گنج بلایا گیا۔8 پولیس نے موبائل فون کی بنیاد پر8نومبر2011کوایک ملزم سریش گورابادشاہ پورکے قبضے سے ہندسنیماشاہ گنج کے پاس سے بچی کوبرآمدکیا۔اس وقت ایک مجرم سنجے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔پولیس نے جائزہ کے بعدچارج شیٹ کو عدالت میں پیش کیا۔ کورپر دستیاب ثبوت اور شناخت کی بنیاد پرڈسٹرکٹ اور سیشن جج اجے تیاگی نے نابالغ بچی کااغواکرتاوان مانگنے کے الزام میں دو ملزم سریش اور سنجے کوعمر قید اور دس ہزار روپئے جرمانے کی سزاسنائی ہے ۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو سزا کاٹنے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جیل بھیج دیا۔