گورکھپور:اترپردیش کے ضلع گورکھپورکے کینٹ علاقے میںایک استانی سے چھیڑخانی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکیا گیا ہے ۔
پولیس نے آج بتایاکہ مغربی بنگال کی رہنے والی لڑکی گورکھپور ضلع کے سہجنوا کے ایک اسکول میںاستانی ہے ۔ایک سال پہلے وہ فارم بھرنے کے لئے سنت کبیر نگرگئی تھی۔الزام ہے کہ دوکاندار سنتوش کمارچورسیا نے مددکے بہانے اس کا فون نمبر لیا اوربات چیت شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ سنتوش نے استانی کوکولڈرنگ میں نشہ آور اشیائپلاکراس کی ایک قابل اعتراض ویڈیو بنا کر انہیں دھمکی دینے لگا۔ استانی گورکھپور میں شاپنگ کرنے گئی تھی۔ طالب علم یونین چوک پراترتے ہی سنتوش نے استانی کو پکڑ لیا اوراس کے ساتھ نازیبا حرکتیں شرووع کر دیں۔وہ استانی کودین دیال اپادہائے گورکھپور یونیورسٹی کے چہار دیواری کی طرف کھینج کرلے جانے لگا۔
اس دوران استانی کے شورمچانے پرراہگیروں نے ملزم کوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے سنت کبیرنگر ضلع کے سرولی گاؤں کے رہنے والے سنتوش چورسیا کے خلاف مقدمہ درج کراسے گرفتار کر لیا۔