پالک سر دتردائمی قبض والوں کے لئے بہت مفید ہے کسی قد ربلغم بڑھاتی ہے گرم خشک طبیعت والوں کوبہت مفید ہے ۔پتھر ی ،یرقان مالیخو لیا، پیاس جلن اورگرمی کے بخاروں میں مفید ہے۔ اس میں وٹا من بہت ہیں ہڈیاں ہمیشہ ساگوں اور سبزیوں کے استعمال سے بڑھتی ہیں اور طا قت حاصل کرتی ہیں۔ پالک کے بیج سرد تراثر رکھتے ہیں مندرجہ بالا بیماریوں میں ۴۔۶ماشہ ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانک لینا مفید ہے۔ خصوصا ً سل اور دق میں جب کہ گرمی کی شدت ہوا س کا استعمال فائدہ بخشتاہے ۔پیشاب کھل کر آتا ہے اور گرمی کا زور کم ہوجاتاہے ۔