نیویارک: چہل قدمی کرنے سے نہ صرف جسمانی فٹنس برقرار رہتی ہے بلکہ ذہن بھی تازہ دم ہو جاتا ہے۔ حال ہی میں طبی ماہرین نے چہل قدمی کو خواتین کیلئے نہایت مفید قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایسی خواتین جو ہفتے میں کم از کم تین گھنٹے پیدل چلتی ہیں ان میں فالج ہونے کاخطرہ ان خواتین کے مقابلے میں کہیں گنا کم ہوتا ہے جنہیں پیدل چلنے کی عادت نہیں ہوتی۔ اسپین میں ہونیوالی ایک طبی تحقیق کے مطابق باقاعدگی اور تیز رفتاری سے چلنے والی خواتین میں اسٹروک کا خطرہ 43 فیصدتک کم ہوتا ہے اور صرف یہی نہیں دماغی شریان کے پھٹنے یادماغ میں رواں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ کے واقعات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔ مطالعے میں مزید انکشاف کیا گیا کہ چہل قدمی کی شوقین خواتین میں عارضہ قلب کا خطرہ بھی عام خواتین کے مقابلے میں 37 فیصد تک کم ہوجاتاہے۔