ایران کی کمسن حافظہ قرآن زہرا سادات حسینی نے لبنان کے شہر نبطیہ میں حفظ قرآن مجید کے مقابلے میں اپنی ذہانت، قوت حافظہ اور اس میدان میں اپنی توانائیوں سے حاضرین اور ججوں کے پینل کو بے پناہ متاثر کیا۔
الکوثر ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ دس سالہ ایرانی حافظہ قرآن زہرا سادات حسینی نے، علوم قرآنی اور حفظ قرآن کے شعبے میں جس ذہانت اور مہارت کا مظاہرہ کیا ہے اس سے وہاں موجود سبھی حاضرین انگشت بدنداں رہ گئے-