اندور : مدھیہ پردیش کے ضلع اندورمیں موجود ہ وقت میں پانی کے سخت بحران کی وجہ سے آج اندور شہر میں کانگریس نے میونسپل کارپوریشن کے علاقائی دفتر قلعہ میدان پر ہلہ بول مٹکا پھوڑ مظاہرہ شروع کیا ہے ۔
سٹی کانگریس صدر پرمود ٹنڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ مظاہرہ یکم تا 5 جون اندور کے مختلف زون پر منعقد کیا جائے گا ۔
جس کی شروعات آ ج قلعہ میدان زون سے کی گئی ۔ خواتین نے بھی مٹکا پھوڑ مظاہرہ میں حصہ لیکر میونسپل کارپوریشن کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا ۔ کانگریس نے الزام لگا یا کہ کارپوریشن کے افسر اور کارکنان شہریوں تک ٹینکروں سے پانی پہنچانے کی بجائے اسے بیچ رہے ہیں ۔ سخت گرمی میں پانی کے اس بحران سے عوام کو بچانے کے لئے کارپوریشن کے پاس کوئی متبادل منصوبہ نہیں ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی اندور میونسپل کارپوریشن کی میئر محترمہ مالینی گوڑ نے کہا کہ کانگریس انتخاب کو قریب آتے دیکھ کر یہ مظاہرہ کررہی ہے ۔