نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے آج اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کئے ۔
مسٹر نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ “اتر پردیش کے محنت کش وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی کو سالگرہ کی قلبی مبارک باد۔ وہ ریاست میں تبدیلی کی کوشش میں پرعزم ہیں۔ میں عوام کی خدمت کے لئے ان کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کا متمنی ہوں”۔ مسٹر راجناتھ سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ “اتر پردیش کے حوصلہ مند وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد۔ آپ کی لمبی زندگی اور اچھی صحت کے لئے میری نیک خواہشات”۔
امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ اتر پردیش کے مقبول عام وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد۔ آپ کی لمبی زندگی اور اچھی صحت کے لئے میری نیک تمنائیں”۔ ریلوے اور کوئلہ کے وزیر پیوش گوئل، ٹیکسٹائل کی وزیر اسمرتی ایرانی اور صنعت و تجارت اور شہری ہوابازی کے وزیر سریش پربھو نے بھی آدتیہ ناتھ کو سالگرہ کی مبارک دی ہیں۔مسٹر یوگی آدتیہ ناتھ آج 46 سال کے ہوگئے ۔