الہ آباد: اتر پردیش کے ضلع الہ آباد کے نواب گنج میں آج صبح ایک سڑک حادثہ میں کار پر سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سورانو کے رہنے والے پانچ افراد اپنے کسی رشتے دار کو لکھنؤ کے اموسی ایئر پورٹ سے لانے جا رہے تھے ۔ الہ آباد ۔لکھنؤ قومی شاہراہ پر ملا کبلئو گاؤں کے قریب ان کی کار کو تقریبا چار بجے کسی تیز رفتار گاڑی نے ٹکرمار دی۔ جس کے نتیجے میں تمام افراد کی موت ہو گئی ۔ حادثہ کے بعد گاڑی کا ڈرائیور فرار ہو گیا ۔ تفصیلات کا انتظار ہے ۔