لکھنؤ: اس دور میں جہاں نفرت کو بڑھانے کا کام بھی ایک طبقہ کر رہا ہے کچھ لوگ محبت کے پیغام کو عام کرنے میں مصروف ہیں.
افطار فار آل نام کی ایک منفرد پہل کے تحت محترمہ ناہید حسنین اور مشہور کارپوریٹ وکیل محمد حیدر رضوی نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ غریب، بے بس، بے سہارا اور مریضوں میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے.
سینکڑوں لوگ جن میں ہر مذہب اور فرقے کے غریب، بے سہارا شامل تھے انہوں اس مفت کھانا تقسیم سے فائدہ اٹھایا. اس اقدام سے منسلک محترمہ ناہید حسنین نےبتايا کہ اس قسم کے عوامی مفاد کے کاموں میں ان کی طرف سے نہ صرف سماج کے ہر طبقے کو جوڑ کر ان کی حصہ داری کو یقینی کرنے سے غریبوں اور بے سہارا لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔