سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار ‘کاروان امن’ بس سروس کو عیدالفطر کے پیش نظر پیر کومعطل کردیا گیا ۔
سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ طرفین نے عید الفطر کے پیش نظر بس سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ باہمی اتفاق رائے سے لیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جو مسافر اس ہفتہ وار بس سے آج سفر کرنے والے تھے ،ان کو پہلے ہی اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا تھا۔ 1999 ء میں کرگل کی جنگ کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑے اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر شروع کی گئی یہ بس سروس وادی میں سال 2008 ء، 2010 ء اور 2016 ء کی طویل احتجاجی تحاریکوں اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باوجود جاری رہی۔
کاروان امن بس کا آغاز 7 اپریل 2005 کو ہوا تھا اور تب سے اس کے ذریعے ہزاروں لوگ آرپار اپنے عزیز واقارب سے ملے ہیں۔