پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر تھانہ شہر کوتوالی علاقے کے بھنگواں سرکھی سائڈنگ کے ایک مکان میں گزشتہ منگل و بدھ کی شب بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر کے ایک ضعیفہ کا چاقو مار کر قتل کر دیا۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی راکیش سنگھ نے بتایا کہ بھنگواں میں واقع مکان میں پریما دیوی( 60) تنہا تھیں۔ان کا شوہر راج کمار پانڈے باہر گیا تھا۔ وہ تاخیر سے گھر پہونچا تو دیکھا کہ اہلیہ کی لاش خون سے لت پت پڑی تھی ۔اطلاع پر پہونچی پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے قبضے میں لیا ۔اول نظر میں چاقو سے قتل کا معاملہ معلوم ہوتا ہے ۔ وقوعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔یہ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ بدمعاشوں نے کس ارادے سے قتل کیاتھا ۔