لکھنؤ۔ ( نامہ نگار ) لکھنؤ ترقیاتی اتھارٹی کے کلرک کو انسداد بد عنوانی شاخ نے ۲۵ ہزار روپئے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ تالکٹورہ کے رہنے والے جگت نارائن پانڈے نے انسداد بد عنوانی شاخ میں شکایت کی تھی کہ ایک اسکول کا نقشہ منظور کرنے کے عوض لکھنؤ ترقیاتی اتھارٹی کا کلرک پریم شنکر تیواری ۲۵ ہزار روپئے کا مطالبہ کر رہا ہے ۔ دوشنبہ کو روپئے لینے کے پریم شنکر نے آشیانہ کے روچی کھنڈ واقع اپنے مکان پر بلایا ہے ۔ اس شکایت پر انسداد بد عنوانی سیل کے افسر بھی جگت نارائن کے ساتھ آشیانہ پہونچے اور کلرک پریم شنکر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔ گرفتاری کے بعد پریم شنکر کو آشیانہ پولیس کے سپرد کردیا گیا ۔