نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایمرجنسی کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کے جذبے کو سلام کرتے ہوئے اسے سیاہ باب قرار دیا ہے ۔مسٹر مودی نے منگل کو ٹویٹ کر کے کہا ” میں ان تمام عظیم خواتین اور مردوں کی جرات کو سلام کرتا ہوں، جنہوں نے 43 سال پہلے لگائے گئے ایمرجنسی کا سختی سے مخالفت کی تھی۔
ان تنازعات نے آمریت کے باوجود لوگوں کی طاقت کو برقرار رکھا۔انہوں نے کہا ” ہندوستان میں ایمرجنسی کو سیاہ باب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے ، جس کے دوران ہر ادارے کو توڑ دیا گیا تھا اور خوف کا ماحول پیدا کیا گیا تھا. نہ صرف لوگوں بلکہ خیالات اور فنکارانہ آزادی کو سیاسی طاقت کے حصول کے لئے یرغمال بنا دیا گیا تھا۔وزیر اعظم نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا” آئیے ہم اپنی جمہوری روایت کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرتے رہیں۔ تحریر، بحث ومباحثہ، مشاورت، سوال ہماری جمہوریت کے اہم پہلو ہیں، جن پر ہمیں فخر ہے ۔ کوئی بھی طاقت ہمارے آئین کے بنیادی اصولوں کو کبھی کمزور نہیں کر سکتاہے ۔قابل غور ہے کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 25 جون، 1975 کو ملک میں ایمرجنسی لگا دیا تھا جو 21 ماہ تک چلا۔25 اور 26 جون کی درمیانی شب سے ایمرجنسی کا نفاذ عمل میں آیا تھا۔