نوئیڈا، (گوتم بدھ نگر) : اترپردیش کے نوئیڈا سیکٹر 24 میں مسلح بدمعاشوں نے ایک ہارڈ ویئر تاجر اودھیش پال کو گولی مارکر قتل کردیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکٹر 49 کے 35 سالہ اودھیش پال منگل کی رات اپنی دکان بند کرکے گھر جارہے تھے ۔ سیکٹر 24 میں موٹر سائیکل پر سوار تین بدمعاشوں نے پال کو گولی ماردی۔ زخمی حالت میں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔قتل کی وجہ فوری طور پر ابھی نہیں معلوم ہوسکی ہے ۔ا س سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس قاتلوں کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔