لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس کو فوجداری معاملات میں رات میں کارروائی نہ کرنے کوکہا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ وزیر اعلی نے راجدھانی لکھنؤ کے آشیانہ علاقے میں گزشتہ اتوار کی رات پولیس کی طرف سے ایک خاندان کو ہراساں کئے جانے کے واقعہ کو نوٹس میں لیتے ہوئے پولیس کو رات میں دبش نہ دینے کی ہدایات دی ہے ۔
مسٹر یوگی نے کہا کہ پولیس گھناؤنے جرم کے ملزم کے علاوہ دیگر عام جرم کے ملزم یا وارنٹ کی تعمیل کیلئے رات میں کارروائی نہیں کرے گی۔
وزیر اعلی نے لکھنؤ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (شمالی) انوراگ وتس کو تمام معاملے کی جانچ کراکر دو دن میں رپورٹ دینے کوکہاہے ۔
مسٹر یوگی نے گاڑی چیکنگ کے دوران سپاہی کی جانب سے لڑکی کو ڈنڈا مارے جانے کے واقعہ کو بھی سنجیدگی سے لیا ہے ۔
وزیر اعلی نے پولیس کی طرف سے ایک خاتون کو ڈنڈا مارنے کے واقعہ کو نوٹس میں لیتے ہوئے اس معاملے کی انکوائری کرانے کی ہدایات دی ہے ۔ اس معاملے کی جانچ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ چکریش مشرکریں گے ۔ اس معاملے میں ملزم دونوں سپاہیوں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔
غور طلب ہے کہ منگل کو لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے میں گاڑی چیکنگ کے دوران سپاہی کی جانب سے لڑکی کو ڈنڈا مارے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ۔ وزیر اعلی نے واقعہ سے متعلق دونوںسپاہیوں کو فوراً معطل کرنے کی ہدایت دی ۔