مظفر نگر: اترپردیش میں مظفر نگر کے چرتھاول علاقہ میں پیر کو ایک اسکولی بس کے پلٹ جانے سے کم از کم چھ طلبا زخمی ہوگئے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھانہ بھون روڈ پر صبح یہ حادثہ اس وقت ہوا جب بچوں کو لیکر نالندہ پبلک اسکول جارہی ایک بس پر ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور بس ڈیوائیڈر سے ٹکراکر پانچ فٹ گہرے گڈے میں پلٹ گئی۔
پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے مقامی گاوں والوں نے بچاو کام شروع کردیا اور بچوں کو بس سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ زخمی طلبا اور بس ڈرائیو ر کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں تمام کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔