کرناٹک کے ایک سیشن کورٹ نے قتل کے معاملے میں صرف 13 دنوں میں فیصلہ سنا دیا۔اس معاملے کی زیادہ چرچا ا سلئے بھی ہے کیونکہ گنہگار کو سزا دلوانے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کے اپنے ہی تین سال کے بیٹے کا اہم کردار رہا ہے۔
سیشن کورٹ جج ایس بی وسترمٹ نے اس کیس کی فاسٹ ۔ٹریک سماعت کی۔ چتر درگ شہر کے ایس پی شری ناتھ جوشی نے نیوز 18 کو بتایا،” اس کیس میں بچے کےبیان کا خاصہ کردار تھا۔ حالانکہ دیگر 36 شاہدین کے بھی بیان لئے گئے تھے”َ۔
ملی جانکاری کے مطابق ، معاملہ 27 جون کو چلاکیرے تالوکا کے بگالرنگاون ہلی گاؤں میں پیش آیا۔ پیشے سے مزدور شری گھر (35) نے اپنی بیوی سکما 31 سالہ کے کردار پر شک کی وجہ سے اس کا قتل کر دیا۔ واقعے کے دوران ان کا سال کا بچہ سو رہا تھا اور تین سال کا بیٹا وہیں موجود تھا۔
واقعے کے فور بعد آدھی رات میں ہی وہ بچہ بھاگ کر باہر نکلا اور پڑوس میں رہنے والی خاتون منجولا کو اس کی جانکاری دی۔ جب منجولاکے شوہر بچے کے گھر پہنچے تو انہوں نے خون سے سنی سکما کی لاش کو دیکھا۔ اس کے بعد انہوں نے فورا پولیس کو جانکاری دی۔29 جون کو شری گھر کے خلاف چارج شیٹ فائل کی گئی۔
پیر(2 جولائی) کو سماعت کے دوران کورٹ نےبچے کو بھی بلایا۔ اس دوران والد کو سامنے دیکھتے ہوئے بچہ رونے لگا اور اس نے پوچھا کہ آپ نے ماں کو کیوں مارا؟ اہم گواہ کے اس سوال کو کورٹ نے اہم اہم ثبوت مانا اور 13 دن کے اندر فیصلہ سنا دیا۔جج نے قصوروار شری گھر کو صلاح دی کی جیل سے باہر آنے کے بعد وہ بچے کیلئے اچھا رویہ رکھے۔