نوجوانوں میں بائک کو لے کر ہمیشہ کریز رہتا ہے۔ ایسے میں سڑکوں پر ہوا سے باتیں کرنے کے لئے بائک کی رفتار اور لوگوں کی توجہ مرکوز کرنے کے لئے اسکی ڈیزائن کا خاصا خیال رکھا جاتا ہے۔ بازار میں ایسی ایک سے بڑھ کر ایک بائک موجود ہیں،
جو اسپیڈ سے لے کر باڈی کے معاملہ میں بھی بہت پاورفل ہیں اور ایسے میں بائک جب سڑک پر اپنی رفتار پکڑتی ہے تو لوگوں کی توجہ کھنچتی ہے۔لیکن سوچیئے اگرآپ کے پاس سے کوئی 13 فٹ لمبی بائک گزرے تو یقیناََ اسے دوبارہ دیکھے بغیرنہیں رہا جا سکتا۔
جی ہاں، بنگلورو کے ایک انٹیئررڈیزائنر ذاکر خان نے 13 فٹ لمبی بائک بنائی ہے۔ 29 سالہ ذاکر خان اپنی بائک کو دنیا کی سب سے لمبی موٹر سائکل بتا رہے ہیں۔ انہوں نے اسے ’ چاپر بائک ‘ کا نام دیا ہے۔
تقریباََ ساڑھے چار سو کلو وزن والی ان کی چاپر بائک کو جےپی نگر فیج 2 واقع درگا پرمیشوری بی ایڈ گراونڈ میں ہفتہ اور اتوار کے روز نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔
نیوز 18 سے بات چیت میں ذاکر نے بتایا کہ اس سے قبل وہ 10 اور 11 فٹ لمبی بائک بنا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ون سیٹر بائک کو بنانے میں تقریباََ ساڑھے سات لاکھ روپیے خرچ کئے گئے ہیں۔ مجھے کسٹمائز بائک ڈیزائن کرنے میں 45 دن لگے۔ اس 220 سی سی بائک انجن کی صلاحیت کسٹمائز چیسس کے ساتھ بڑھائی ہے۔ ساتھ ہی یہ بائک 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی ٹاپ اسپیڈ تک جا سکتی ہے۔
اس بائک کو ذاکر نے گھر کے پاس نگربھاوی واقع ورکشاپ میں بنایا ہے، جس میں چھ فٹ لمبے سائلنسرس اور فوکرس ہیں۔ بائک کی چوڑائی تقریباََ ساڑھے پانچ فٹ ہے اور اس کے پچھلے پہیے میں منی ٹرک کا ٹائر لگایا گیا ہے۔
اپنے اس شوق کے بارے میں ذاکر کہتے ہیں کہ گھوسٹ رائڈر اور ٹرمینیٹر جیسی فلموں نے انہیں ایسی لمبی بائک بنانے کا آئڈیا دیا۔