ہاپوڑ : اترپردیش میں ضلع ہاپوڑ کے کوتوالی علاقہ میں ایک لڑکی کی عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے تھانہ میں شکایت درج کی ہے کہ 16 جولائی کو مانو جٹاؤ نامی ایک لڑکے نے گھر میں گھس کر 15 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی اورفرار ہوگیا۔
پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد لڑکی کو طبی جانچ کے لئے بھیج دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم مانو جٹاؤ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔