آر ایس ایس رہنما اندریش کمار کا کہنا ہے کہ اگر لوگ بیف کھانا چھوڑ دیں تو ماب لنچنگ جیسے واقعات ختم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے لوگوں میں ‘سنسکار’ کا ہونا بڑا رول ادا کر سکتا ہے۔
آر ایس ایس کے لیڈر کا یہ بیان الور لنچنگ کے کچھ دن بعد آیا ہے۔ آر ایس ایس کے رہنما نے کہا، “ماب لنچنگ کو درست نہیں ٹھہرایا جا سکتا، لیکن اگر لوگ بیف کھانا چھوڑ دیں تو’ شیطانوں‘ کے ذریعہ کئے جانے والے اس طرح کے جرائم کو روکا جا سکتا ہے۔
اندریش کمار نے مزید کہا، ‘کوئی بھی مذہب گائے کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ چاہے وہ عیسائی مذہب ہو یا اسلام ۔عیسائی مذہب میں ‘مقدس گائے’ کی بات کہی گئی ہے اور اسلام کی بات کریں تو مکہ اور مدینہ میں آج بھی گایوں کو مارنے پر پابندی عائد ہے۔
اندریش کمار نے کہا کہ قانون کو اپنا کام کرنا چاہئے، لیکن اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے معاشرے میں بھی صحیح ‘سنسکار’ ہونا چاہئے۔