اترپردیش کے امروہہ ضلع میں دل پھینک داروغہ کا معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ امروہہ نگر کے انجم کالونی کی رہنےو الی ایک خاتون نے اس دل پھینک داروغہ کی پولیس انسپکٹر سے شکایت کی ہے ۔ خاتون کا الزام ہے کہ داروغہ بابو خان اس سے فحش حرکتیں کرتا ہے اور اسے اٹھا لے جانے کی دھمکی بھی دیتا ہے۔ داروغہ کا دل خاتون پر آگیا ہے ، اس لئے وہ خاتون کو ہر حال میں پانا چاہتا ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ داروغہ بابو خان اسی انجم کالونی میں رہتا ہے ، جہاں وہ رہتی ہے۔ داروغہ کے پڑوسی ہونے کی وجہ سے کالونی کے لوگ اس سے اچھے تعلقات بنانے کیلئے اس کی دعوت بھی خوب کرتے ہیں ۔ داروغہ کئی مرتبہ دعوت کھانے کیلئے متاثرہ خاتون کے گھر بھی گیا ۔