لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں ہو رہی بارش کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو عام لوگوں کے لئے الرٹ رہنے کے سلسلے میں انتباہ جاری کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
ساتھ ہی وزیر اعلی نے جانی نقصان کوروکنے کے لئے حکام کو بھاری بارش سے متاثرہ علاقوں کادورہ کر کے خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کے ساتھ انہیں خالی کرانے کی ہدایات بھی دی ہیں۔
یہ معلومات دیتے ہوئے ہفتہ کو سرکاری ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلی نے ضلع انتظامیہ اور پولیس کے تمام افسران کو بھاری بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اچھی طرح سے خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کرکے خالی کرایا جائے ، جس سے بھاری بارش سے ہونے والے حادثے میں جانی نقصان کو روکا جا سکے ۔
وزیر اعلی نے بھاری بارش سے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد اور علاج میں مدد فراہم کرنے کے لئے مناسب انتظامات کئے جانے کی ہدایات بھی دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو امداد اور ریلیف فوری طورفراہم کرائی جائے ۔
غور طلب ہے کہ ریاست میں گزشتہ تین دن سے ہو رہی بارش کی وجہ سے 40 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔