مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں ایک منی بس قریب 200 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے کی شکار اس بس میں 40 لوگ سوار تھے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ہے اور اب تک 30 لاشوں کو باہر نکا لا جا چکا ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق ، سبھی داپولی میں ایگری کلچر یونیورسٹی کے ملازم ہیں جو مہا بلیشور کے پا واقع ٹورسٹ اسپاٹ کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ صبح قریب ساڑھے چھ بجے کالج کے 40 ملازمین کا گروپ بس سے پکک منانے جا رہا تھا۔ قریب 4 گھنٹے بعد مہا بلیشور پولادپور روڈ پر دا بھیلی کھنڈی کے پاس ان کی بس قریب 200 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔