ریڈنگ: امریکہ کے شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ کی زد میں آنے سے ایک بزرگ خاتون اور دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی ہے اور کم از کم سات افراد لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔
شاستا کاؤنٹی کے شیرف ٹام بوسینكو نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آگ کی زد میں آنے سے فائر فائٹر کے دو عملہ سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے. انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت دی ہے اور انہیں وہاں سے نکالنے کے لئے کوششیں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔
آگ میں 16 افراد لاپتہ ہو گئے تھے جن میں سے نو کو تلاش کرلیا گیا ہے اور باقی بچے سات لوگوں کی تلاش جاری ہے۔شدید آگ کی وجہ سے تقریبا 38 ہزار لوگوں کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے ہیں۔ فائر بریگیڈ کے حکام کے مطابق شاستا کاؤنٹی میں تیز ہواؤں اور آگ کے طوفان کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے ہیں اور بہت سی کاریں پلٹ گئی ہیں۔ آگ کی وجہ سے 500 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور ہزاروں گھروں کے راکھ میں تبدیل ہونے کا خطرہ بنا ہوا ہے۔
کیلیفورنیا میں آگ: چھ ہلاک، 38ہزار افراد گھر بار چھوڑنے پر ہوئے مجبور
کیلیوفورنیا میں آگ کی تصویر: اسکائی نویز
جنگلوں میں آگ لگنے کا یہ واقعہ گذشتہ پیر کو ایک گاڑی میں آئی خرابی کی وجہ سے ہوا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس آگ نے 89194 ایکڑ علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریڈنگ کی رہنے والی امانڈہ وولی نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے ان کی دادی میلوڈی بلیڈسو (70) کی موت ہوگئی۔ ان کے علاوہ پانچ اور چار سال کے دو بچوں، ایملی رابرٹس اور جیمز رابرٹس کی موت ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی دادی آخری وقت تک بچوں کو بچانے کے لئے جدوجہد کرتی رہیں۔ انہوں نے بچوں کو گیلے کمبل سے بھی لپیٹ لیکن بچا نہیں پائیں۔بچوں کی ماں شیری بلیڈسو نے کہا’’میرے بچوں کی موت ہو گئی ہے، میں صرف اتنا ہی کہہ سکتی ہوں‘‘۔