ممبئی سیشن کورٹ ذریعہ فلم ’ملک‘ کی رلیز پر روک لگنے کی خبر کو فلم ڈائریکٹر انوبھو سنہا نے افواہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر صفائی دی ہے کہ یہ غلط خبر ہے اگر ایسا ہوتا تو ہم عدالت میں اس کے خلاف اپیل کرتے۔
قابل غور ہے کہ فلم میں اداکار رشی کپور اور تاپسی پنو کے علاوہ رجت کپور، آشوتوش رانا، پراچی دیسائی بھی شامل ہیں۔ فلم کی ٹیم کے مطابق یہ سچے واقعات پر بنی ہے۔ ٹریلر میں دکھائی پہلی چھلک کے مطابق یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس پر لوگ غدار ہونے کا الزام لگا کر پاکستان جانے کے لئے کہتے ہیں۔ اس طرح کے الزام اور لوگوں کے غصہ کی وجہ سے اس کی زندگی پوری طرح بدل جاتی ہے۔