ممبئی : مسلم نوجوانوں میں اعلی تعلیم کیلئے اندراج کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔جب کہ صنفی سطح پر بھی بہتری آئی ہے ۔اس تعلیم کی شرح میں ۱۸؍فیصد اضافہ ہوا ہے ۔واضح رہے کہ اس کاانکشاف 2017-18کے دوران کئے گئے ایک سروے میں ہوا ہے ۔اس جائزے کے مطابق 2013-14 کے دوران ملک گیر سطح پر اعلی تعلیم کے لئے مسلما ن طلباء کی تعداد 12.80لاکھ تھی ۔
جو کہ کل تعداد چار فیصد تھی ۔اور اس تناسب میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے ۔جب کیہ صنفی سطح پر مسلمانوں کے درمیان بھی اضافہ ہورہا ہے جو کہ ایک خوش آئند با ت ہے ۔اطلاع کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں مسلم مردوں کے مقابلہ میں مسلم لڑکیو ں کی تعداد میں تعلیمی سطح پر ۴۶؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔
مذکورہ مسلم لڑکیوں کے تناسب کی روشنی میں مسلم ماہر تعلیم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین میں تعلیم کے تیءں بیداری پیدا ہوئی ہے ۔