ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں پناہ گزیں کیمپوں میں آباد کئے گئے میانمار کے رو ہنگیا نسل کے مسلمانو ں نے اقوام متحدہ کی حفاظت کے بغیر برما نہ جانے کا فیصلہ کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈھاکہ کے قریب کاکس بازار میں روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں نے جان ومال کے تحفظ کی ضمانت دیئے بغیر میانمار واپس بھیجنے کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ میانمار واپسی سے قبل عالمی سلامتی کونسل، اقوامی متحدہ او ردیگر عالمی ادارہ ہمارے بنیادی حقوق او رجان و مال کے تحفظ کی ضمانت فراہم کریں ۔
ان کا مطالبہ ہے کہ میانمار واپسی کے وقت اقوام متحدہ کے حفاظتی دستے او رہائی کمیشن ہمارے ساتھ رہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک میانمار واپس نہیں جائیں گے جب تک حکومت ہمیں اپنا شہری تسلیم نہ کرلیں ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ روہنگیا کے مسلمان سب سے ز یادہ مصیبت کا شکا ر ہیں ۔ان کے ساتھ کیاگیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔انہیں خدشہ ہے کہ حکومت او ربرما کی فوج واپسی پر انہیں دوبارہ مظالم کا نشانہ بنائے گی ۔