حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چائے کا زیادہ استعمال انسانی جسم کی ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ امریکی محققین نے ایک تحقیق میں کہا ہے کہ چائے میں فلورین کی زیادہ مقدار ہڈیوں اور دانتوں کو کمزور کرتی ہے اور زیادہ چائے پینے والے افراد ہڈیوں کی کمزوری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چائے میں پانی کی نسبت ستر فیصد زیادہ فلورین موجود ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے