سدھارتھ نگر:اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں مہارشی باورا ممتا شیلٹر کے معائنے کے دوران سات ایسے بچے ملے ہیں جن کی تفصیلات شیلٹر کے ریکارڈ میں درج نہیں تھی۔
سرکاری ذرائع نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی اور چائلڈ لائن کی مشترکہ ٹیم نے شیلٹر کا معائنہ کیا ۔ معائنے کے دوران شیلٹر میں 10 بچے پائے گئے جن میں سے تین بچوں کو ہی چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے یہاں رہنے کی ہدایت دی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیم نے اس معاملے کی آئندہ سماعت کے لئے ممتا شیلٹر کے منتظم اور سبھی بچوں کو پیر کے روز اپنے دفتر میں طلب کیا ہے ۔