بھنڈ:مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کا یوم آزادی سے ایک دن پہلے 14 اگست کو بھنڈ میں شہیدوں کے لواحقین کو اعزازسے نوازنے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی مسٹر چوہان بھنڈ میں شہیدوں کے لواحقین کو اعزازسے نوازنے کا امکان ہے ۔ ان کے ممکنہ پروگرام کو لے کر ضلع انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دی ہے ۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران وزیر اعلی مقامی باشندے شہید جتیندر سنگھ راجاوت کے خاندان کواعزازسے نوازیں گے ۔ جتندر سنگھ راجاوت مارچ میں چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلیوں کے حملے میں شہید ہو گئے تھے ۔
ریاستی حکومت اس سال یوم آزادی سے ایک دن پہلے شہید دیوس منا رہی ہے ، اسی کے تحت وزیر اعلی کے بھنڈ آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ بھنڈ ضلع کو ریاست کا وہ شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، جہاں سے سب سے زیادہ جوان شہید ہوئے ہیں۔ بھنڈ ضلع میں 119 شہیدوں کے خاندان رہتے ہیں۔پڑوسی ضلع مرینا میں یہ تعداد 81 اور گوالیار میں 56 ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر اعلی کے پروگرام اور ان کے ہیلی پیڈ کے لئے جگہ متعین کی گئی ہے ۔