نئی دہلی :جس طرح ایک سیب روزانہ کھانے سے ڈاکٹر کے پاس جانے کی اکثر و بیشتر ضرورت پیش نہیں آتی اسی طرح اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈوں کا روزانہ استعمال ذیابیطس سے تحفظ بخشتا ہے ۔
فن لینڈ میں ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق انڈوں کا روزانہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے سے بچاتا ہے ۔تحقیق کے نتائج سامنے آنے پر یہ بھی پتہ چلا کہ فی ہفتہ چار انڈے کھانے والے میں ذیابیطس کا خطرہ اس شخص کے مقابلے میں 37 فیصد کم ہوتا ہے جو ہفتے میں بس ایک بار انڈا کھاتاہے ۔انڈوں کے بلا ناغہ استعمال سے خون میں گلوکوز کا لیول کم ہونے کی بات بھی سامنے آئی ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہونے لگتا ہے ۔یاداشت سے محرومی سے بھی تحفظ فراہم کرنے میں اندے کا بڑا کردار ہے ۔ انڈے غذائی کولیسٹرول کے حصول کا بھی ایک اہم ذریعہ ہیں ۔ جسم کے لئے یہ بات فائدہ مند ہے ۔خون کی شریانوں کے امراض سے بھی انڈے کے استعمال سے تحفظ ملتا ہے ۔ امراض قلب کے خطرے سے بچنے کے لیے ویسے بھی یہ بے حد ضروری ہے ۔