مہوبہ: اترپردیش میں مہوبہ کے سرینگر علاقے میں ہفتہ کے روز پتھر سے لدے ایک ٹریکٹر کے کھائی میں گرنے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔
پولس سپرنٹنڈنٹ کنور انوپم سنگھ نے بتایا کہ ڈھکواھا گاؤں میں مہیش کشواہا کا کچا مکان چار دن پہلے بارش میں گر کر زمیں بوس ہوگیا تھا۔ ٹریکٹر ڈرائیور گیا پرساد اور مزدور رام بابو اس کے ملبے کو دوسری جگہ سڑک کے موڑ پر پہنچا رہے تھے ۔ جس میں ٹریکٹر کا کمپریسر پھنس جانے کی وجہ سے ڈرائیور جھٹکا دے کر ملبہ ٹرالی سے نیچے گرانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس دوران ٹریکٹر بے قابو ہو گیا اور بھری ٹرالی سمیت ٹریکٹر سڑک کنارے تقریبا 40 فٹ گہری کھائی میں جاکر پلٹ گیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اس حادثے میں ڈرائیور گیا پرساد اور مزدور رام بابو ٹریکٹر کے نیچے دب گئے اور کچل کر دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولس نے دونوں لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج د یا ہے ۔