پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ہفتہ کے روز پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لے لیا۔ سیاہ رنگ کی شیروانی میں ملبوس عمران خان نے اردو میں حلف لیا۔
عمران کی حلف برداری کی تقریب میں کانگریس لیڈر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ کئی سابق اور موجودہ کھلاڑی بھی شامل ہوئے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے سادہ تقریب میں حلف لیا۔
عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے لیا حلف
عمران خان وزیر اعظم عہدہ کا حلف لیتے ہوئے۔
جمعہ کے روز ہوئی طاقت آزمائی میں قومی اسمبلی میں انہیں 176 اراکین کی حمایت کے ساتھ وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا تھا۔ ان کے مقابلہ میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو محض 96 ووٹ ملے تھے۔
عمران کی حلف برداری تقریب میں بڑی تعداد میں فوج کے سینئر افسران پہنچے۔ 65 سالہ عمران خان کو صدر ممنون حسین نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات کی اور کافی دیر تک ان کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ عرف پنکی پیر بھی تقریب میں پہنچیں۔ بشریٰ پردے والے لباس میں پہنچیں۔ انہوں نے تقریب میں موجود کچھ خواتین سے بات چیت بھی کی۔