کل اتوار آٹھ ذی الحج کو مناسک حج کی ادائی کے ساتھ ساتھ مکہ معظمہ میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہوئیں۔ تیز ہوا کے نتیجے خانہ کعبہ کا دل فریب اور شاندار منظر بھی اس وقت دیکھنے کو ملا جب ہوا نے غلاف کعبہ کو اوپر اٹھا دیا۔ یہ منظر ایک ایسے وقت میں دیکھا گیا جب اس کے اگلے روز یعنی آج نو ذی الحج کو غلاف کعبہ کو اتار کر اس کی جگہ نیا غلاف چڑھایا جائے گا۔
شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم کے ماہرین نے اپنے مقررہ وقت کے اندر اندر خانہ کعبہ کا نیا شاندار غلاف تیار کیا ہے۔ غلاف کی تیاری میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کیاگیا ہے۔ سائنسی طریقے سے غلاف کی تیاری کے نتیجے میں جہاں اس کے معیار میں بہتری آئی ہے وہیں اس کی تیاری کے وقت میں بھی کافی بچت ہوئی ہے۔ شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم میں تیار ہونے والے غلاف کعبہ شریف کو آج سوموار 9 ذی الحج یوم عرفہ کو کعبہ شریف کی زینت بنایا جائے گا۔
شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم کے ماہرین نے اپنے مقررہ وقت کے اندر اندر خانہ کعبہ کا نیا شاندار غلاف تیارکیا ہے۔ غلاف کی تیاری میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا ہے۔ سائنسی طریقے سے غلاف کی تیاری کے نتیجے میں جہاں اس کے معیار میں بہتری آئی ہے وہیں اس کی تیاری کے وقت میں بھی کافی بچت ہوئی ہے۔ شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم میں تیار ہونے والے غلاف کعبہ شریف کو آج سوموار 9 ذی الحج یوم عرفہ کو کعبہ شریف کی زینت بنایا جائے گا۔
انتہائی بیش قیمت ریشمی کپڑے پر مختلف فنی مہارتوں کے ذریعےآیات منقش کرنےکے بعد اس پر سنہری دھاگے سے بھی آیات اور مقدس عبارات تحریر کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں سعودی عرب اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے باقاعدہ آڈیٹوریم قائم کیا گیا ہے جس میں فنی ماہرین کی 181 ٹیمیں کام کرتی ہیں۔