کانپور (نامہ نگار)رچکیری تھانہ علاقہ کے باشندہ موبائل کاروباری کے گھر سے کل دیر رات چور زیورات سمیت لاکھوں روپئے چوری کرکے فرار ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے پولیس اور کاروباری کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس و فورنسک ٹیم نے تحقیقات شروع کی۔کاروباری نے تقریباً چھ لاکھ روپئے کا سامان چوری ہونے کی تحریر تھانہ میں درج کرائی ہے۔ خبر کے مطابق چکیری تھانہ علاقہ کے شیو کٹرہ کے باشندہ دنیشن اوستھی کی سوم دتیہ پلازہ میں موبائل کی دکان ہے۔ کاروباری دنیش اوستھی اپنے عزیز کی بیٹی کی شادی میں شامل ہونے کے لئے گئے ہوئے تھے۔ منگل کی صبح پڑوسی نے کاروباری کے گھر کے گیٹ کا تالاٹوٹا ہوادیکھا۔ شک ہونے پر انہوں نے کاروباری دنیش اوستھی اور پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے بعد دنیش اوستھی اور پولیس موقع پر پہنچے کمرے کے اندر سامان بکھر اہواتھا اور سونے وچاندی کے زیورات کے علاوہ ایک لاکھ روپئے کی رقوم بھی غائب تھی۔ پولیس نے فورنسک ٹیم کو بلاکر جانچ کرائی۔ دنیش اوستھی نے تقریباً پانچ لاکھ روپئے کے زیورات اور ایک لاکھ روپئے چوری ہونے کی تحریر تھانہ
میں درج کرائی ہے۔ پولیس چوروں کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔