پیر کے روز یعنی 9 ذی الحجہ کو مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اردن کی ایک عازمہ حج نے مقدس مقام میدان عرفات میں ایک بچہ کو جنم دیا۔ سعودی پریس ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق، اردن کی عازمہ حج کو میدان عرفات میں زچگی کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں عرفات میں واقع جبل الرحمتہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں اردنی خاتون نے ایک بچہ کو جنم دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپتال کے ڈائریکٹر کی طرف سے زچہ اور بچہ دونوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے اور ان پر خصوصی توجہ دینے سے خوش بچہ کے والد نے اپنے بیٹے کا نام ڈائریکٹر کی نسبت سے’ وضاح‘ رکھا ہے۔
حج 2018: میدان عرفات میں اردن کی ایک عازمہ حج نے بچہ کو جنم دیا
نومولود وضاح: تصویر ٹوئیٹر۔
عرب نیوز ڈاٹ کام کے مطابق، اسپتال کے طبی عملہ نے زچہ اور بچہ کو طبی سہولت فراہم کی اور دونوں کی صحت اطمینان بخش ہے۔