بارہ بنکی (نامہ نگار)ملک فرقہ پرستی کے زہر سے نہیں مضبوط معاشی نظام اور ترقی سے چلتا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار قومی درجہ فہرست ذات واقوام قبائل کمیشن کے چیئر مین ورکن پارلیمنٹ ڈاکٹر پی ایل پنیا نے اسمبلی حلقہ حیدر گڑھ میںمنعقدہ جلسہ میں کیا۔ جلسہ کی صدارت حیدر گڑھ ترقیاتی بلاک کے سابق صدر ماتا بخش سنگھ اور نظامت ترقیاتی بلاک حیدر گڑھ کے کانگریس صدر راج کمار سنگھ نے کی۔ رکن پارلیمنٹ پی ایل پنیا نے اسمبلی حلقہ حیدر گڑھ میں مختلف علاقوں میں پہنچ کر لوگوں کے مسائل سنے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی ضرورت کے مطابق ضلع کے ۲۸۷۲گاؤں کی بجلی کاری کا کام راجیوگاندھی توانائی اسکیم کے تحت ۳۹۵کروڑ کی لاگت سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا گھاگھراندی پر سیتاپور کی سرحد سے فیض آباد کی سرحد تک باندھ بنانے کا کام ضلع صدر دفتر میں ٹراما سینٹر، معذوروں کا آلات دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایک میموٹرین جو روزانہ سلطانپور سے حیدر گڑھ، ترویدی گنج، چھنرولی ، چوبسی تک جائے گی۔ چھنرولی پر میموٹرین کا ٹھہراؤ ایک منٹ کے لئے ہوگا۔ میموٹرین کم سے کم کرایہ پر مسافروں کو لکھنؤ بھی پہنچائے گی۔