دیوریا(بھاشا)دیوریا ضلع میں یرغمال بچہ کی لاش برآمد ہونے سے مشتعل لوگوں نے ایس پی کو چوڑیاں دکھا کر ان کی کار کے شیشے توڑ دیئے ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس پی روی شنکر چھوی بنکٹا تھانہ علاقہ کے نونار پانڈے نے چھ سال کے ایک مغویہ بچے کی لاش برآمد ہونے سے ناراض گاؤں کے لوگوں کے ذریعہ راستہ جام کرنے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے موقع پر پہنچے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ ایس پی مشتعل لوگوں کو سمجھارہے تھے ایس دوران کچھ مظاہرین نے انہیں چوڑیاں دکھائیں اور نعرہ لگاتے ہوئے ان کی کار کے شیشے توڑ دیئے۔ ترجمان نے بتایا کہ مظاہرہ کے ایس پی ضلع صدر دفتر واپس چلے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ مغویہ آدتیہ(۶)کی لاش کل ایک تالاب سے برآمد کی گئی تھی۔ آدتیہ کے والد نے تھانہ میں دی گئی تح
ریر میں اپنے بیٹے کے اغوا ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا لیکن پولیس ان کی شکایت کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ کل بچے کی لاش برآمد ہونے کے بعد گاؤں کے لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس پر لاپروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایس پی کو چوڑیاں دکھائیں۔ ایس پی نے بتایا کہ اس معاملے میں نامعلوم لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جانچ کی جارہی ہے۔