ہریانہ کے گڑگاؤں میں عوامی مقامات پر نماز پڑھنے کا معاملہ آج پھر اٹھاتے ہوئے ہندو سوابھیمان تنظیم نے آئندہ پیر سے بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔
تنظیم کے کنوینر وکرم سنگھ یادو اور وجے یادو نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تنظیم کئی بار ضلع انتظامیہ سے درخواست کرچکی ہے کہ عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے کی اجازت نہ دی جائے لیکن انتظامیہ نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کے نوٹس میں بھی اس معاملے کو لایا گیا تھا۔
گڑگاوں میں عوامی مقامات پر نماز پر اعتراض، ہندو سوابھیمان تنظیم نے دی بھوک ہڑتال کی دھمکی
علامتی تصویر
تنظیم کے عہدیداروں نے کہا کہ اگلے ہفتے تنظیم کے کارکنان جمعہ کو اداکی جانے والی نماز کے مقامات کا ‘جائزہ’ لیں گے اور اگر عوامی اور کھلے مقامات پر نماز ادا کی گئی اور انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی تو آئندہ پیر سے سیکرٹریٹ پر بھوک ہڑتال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سال مئی میں گڑگاؤں میں کچھ مقامات پر نماز جمعہ میں خلل ڈالنے کے واقعات ہوئے تھے۔