بارہ بنکی (نامہ نگار)سائی پلازہ میں واقع بہوجن سماج پارٹی بارہ بنکی شاخ کے دفتر کا ضلع پنچایت صدر شیلا سنگھ نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقعدہ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین حفیظ بھارتی نے کہا کہ زونل کوآرڈینیٹر کی ہدایت کے مطابق ایم ایل جوشی نے ہر گووند سنگھ کو ضلع کا انتخابی انچار ج مقر ر کیا ہے۔
ضلع کی انتخابی مہم کی کمان ہرگوند سنگھ کو سپرد کردی گئی ہے۔ جلسہ میں زونل کوآرڈینٹر بھی موجود تھے۔ انہوں نے بی ایس پی کے بارہ بنکی اسمبلی حلقہ
کے امیدوار کملا پرساد راوت کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کامیابی سے پارٹی کی صدر مایاوتی کے ہاتھ مضبوط ہوں گے۔ ہرگووند سنگھ نے کارکنان سے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں مایوسی کو ختم کرنے کا یہی موقع ہے اور پارٹی کی کامیابی ۲۰۱۴ کے ہدف کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپسی اختلافات کو بھول جائیں اور جوش و جذبہ کے ساتھ پارٹی کی کامیابی کے لئے کام کریں۔ہر گوند سنگھ نے مزید کہا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت نے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے ۔ اس لئے عوام ریاستی حکومت سے بیزار ہوتے جارہے ہیں۔ جلسہ میں وجے گوتم ، راکیش کمار، پردیپ کمار گوتم ، ضلع مجلس عاملہ کے رکن مہندرپال سنگھ، بھولا چودھری ، اسمبلی حلقہ صدر زیدپور ، اسمبلی حلقہ صدر رام نگر شیش کمار ورما، سنت رام گوتم اور دنیش ورما وغیرہ موجود تھے۔