لکھنؤ(نامہ نگار)پارا علاقہ میں شادی کی ایک تقریب سے واپس آنے والے دو دوستوں کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ زخمیوںکو علاقے کے لوگوں نے اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ایک کی موت واقع ہو گئی۔ دوسری جانب موہن لال گنج علاقہ میں سڑک کے کنارے کھڑے ایک شخص کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ حسن گنج کے کھدرا کے رہنے والے ۳۰سالہ اویناش پیر کو موٹرسائیکل سے اپنے ساتھی پرمود کے ساتھ شادی کی تقریب میں گیا تھا۔ دونوں جب واپس آرہے تھے تو بدھیشورچوراہے کے پاس اس کی موٹرسائیکل پر نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے دونوںبری طرح زخمی ہو گئے۔
قرب وجوار کے افراد نے انہیں ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں دوران علاج اویناش کی موت ہوگئی۔ دوسری طرف نگوہوں کے پرست پور کے رہنے والے ۲۸سالہ پپو کانپور میں کسی آئرن فیکٹری میںملازم تھا۔ وہ موہن لال گنج میں سڑک کے کنارے کھڑا سواری کا انتظار کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی ٹرک کی ٹکر سے پپو زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے اسے نجی اسپتال میں داخل کرادیا۔ جہاں منگل کی صبح اس کی موت واقع ہو گئی۔