لکھنؤ : بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن بکل نواب نے پیر کو شیعہ وقف بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا اور اسے بدعنوانی میں ملوث ہونے کے سبب شیعہ وقف بورڈ کو برخاست کرنے کی گہار لگائی.
کمیٹی کے چیف سیکریٹری کو بھیجے گئے ایک خط میں انھوں نے قبول کیا کہ ایس پی کی قدداور وزیر اعظم خاں کے کہنے پر انھوں نے شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وصیم رضوی کو ووٹ دیا تھا جو ان کی زندگی کی سب سے بڑی بھول بھول تھی.
انھوں نے الزام لگاتے ہوئے خط میں لکھا ہے کہ ” وقف بورڈ کا رکن بننے کے باوجود آج تک میں بورڈ کے کسی بھی اجلاس میں شامل نہیں ہوا ہوں. میں مانتا ہوں کہ شیعہ وقف بورڈ بدعنوانی کے معاملے میں صوبے میں سب سے بڑا بورڈ ہے. “
بی جے پی کونسل نے شیعہ وقف بورڈ کو فوری طور پر برخاست کرنے کی بات کہہ کر شیعہ وقف بورڈ سے استعفیٰ دیا. بی جے پی رہنما بکل نواب کا یہ قدم موجودہ شیعہ وقف بورڈ کے صدر وصیم رضوی کے لئے بڑا جھٹکا ہے. ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نو کی وکایت کرنے کے سبب وصیم رضوی سرخیوں میں آئے تھے. انہوں نے مسلمانوں کے مذہبی علمائ کرام کے خلاف کئی متضاد بیانات بھی دیئے ہیں.
شیعہ مولانا کلب جواد نقوی پہلے سے وصیم رضوی کو شیعہ وقف بورڈ سے برخاست کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے شیعہ مرجع کی شان میں گستاخی کرنے کے سبب پہلے ہی وصیم رضوی کو شیعہ کمیونی ٹٰی سے باہر کرنے کی بات کہی تھی.