اپیل نے آخر کار دوہری سم کی سہولت اپنے تازہ ترین آئی فون میں شامل کر ہی دی۔ لیکن یہ سہولت عام دستیاب دوہری سم والے اسمارٹ فون سے مختلف ہے۔ آئی فون ٹین ایس، ٹین ایس میکس اور ٹین آر میں دوہری سم کی جو سپورٹ ہے وہ eSimکہلاتی ہے۔ اس میں آپ کو موبائل آپریٹر سے Sim کارڈ نہیں خریدنا پڑتا بلکہ ٹیلی کام آپریٹر آپ کے اسمارٹ فون یا اسمارٹ واچ کے IMEI نمبر کے ساتھ ایک فون نمبر منسلک کردیتا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ eSIM کو سپورٹ کرنے والے ٹیلی کام آپریٹرز کی تعداد بہت کم ہے۔
دوسری جانب دو سِم کارڈ سلاٹ والے آئی فون صرف چین میں فروخت کیے جائیں گے۔ اس لیے پاکستان میں آئی فون کی دوہری سم والا فیچر استعمال کرنا آپ کے لیے ممکن نہیں کیونکہ یہاں کوئی بھی ٹیلی کام آپریٹر اس وقت eSIM کی سہولت فراہم نہیں کررہا۔
اس وقت دنیا میں صرف دس ممالک ہی ایسے ہیں جہاں eSIM کی سہولت دستیاب ہے۔ ان ممالک کی فہرست حسب ذیل ہے۔
آسٹریا:
آسٹریا میں صرف T-Mobile کے صارفین نئے آئی فون میں eSIM کی سہولت استعمال کرسکیں گے۔
کینیڈا:
کینڈا میں صرف Bell کے صارفین eSIM سے مستفید ہوسکیں گے۔
کروشیا:
کروشیا میں Hrvatski Telekom کے صارفین کو یہ سہولت میسر ہوگی۔
چیک ری پبلک:
آسٹریا کی طرح چیک ریپبلک میں بھی T-Mobile ہی وہ واحد آپریٹر ہے جو eSIM کی سہولت فراہم کررہا ہے۔
جرمنی:
جرمنی میں دو ٹیلی کام آپریٹرز Telekom اور Vodafone استعمال کرنےوالے نئے آئی فون میں دو نمبر استعمال کرسکیں گے۔