لکھنؤ(نامہ نگار)ریاستی الیکشن کمیشن اترپردیش کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ، ضلع الیکشن افسر (پنچایت) انوراگ یادو نے آج ضلع کے گاؤں پنچایتوں کے ممبران کی خالی جگہوںکو پُر کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ انہوںنے بتایا کہ ۱۱فروری کو ۱۰بجے دن سے ۴بجے شام تک کاغذات نامزدگی داخل کئے جائیںگے، ۱۲فروری کو ۱۰بجے سے نامزدگی کے کاغذات کی جانچ کی جائے گی، ۱۳فروری کو ۱۰بجے سے تین بجے تک نامزدگی واپس لینے اور اس
ی دن۳بجے سے انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے،۲۶فروری کو ۸بجے شام ۵بجے تک ووٹنگ ہوگی اور ۲۸فروری کو ووٹوںکی گنتی کا کام صبح ۸بجے سے شروع ہوگا۔ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ترقیاتی بلاک گوسائیں گنج کے رکن گاؤں پنچایت کپیرا مدارپور کے وارڈ نمبر ۱۳ریزرو ، گاؤں رسول پور وارڈ نمبر ۴ریزرو ، گاؤں منگہوا وارڈ نمبر۲ پسماندہ طبقہ، ترقیاتی بلاک چنہٹ ممبر گاؤں تیواری پور وارڈ نمبر پانچ جنرل ، ترقیاتی بلاک موہن لال گنج کے گاؤں پنچایت ممبرکبہراوارڈ نمبر ایک پسماندہ طبقہ خاتون، گاؤں دہیَرکے وارڈ نمبر۹ جنرل ، ترقیاتی بلاک ملیح آباد کے گاؤں پنچایت رکن دتلی وارڈ نمبر۴، گاؤں محمد نگر، رحمت نگر کے وارڈ نمبر ۸جنرل، گاؤں رمگڑھاکے وارڈ نمبر۸جنرل، گاؤں بھدوانا وارڈ نمبر ۱۱ پسماندہ طبقہ، ترقیاتی بلاک مال کے گاؤں پنچایت ممبر گاؤں گوڑوا بریکی کے وارڈ نمبر ۹پسماندہ طبقہ ، گاؤں تھری کے وارڈ نمبر ۸درج فہرست ذات،گاؤں بڑکھوروا کے وارڈ نمبر۱۰ جنرل، گاؤں مڑیارا وارڈ نمبر پانچ درج فہرست ذات، گاؤں صالح نگر وارڈ نمبر گیا رہ جنرل اور گاؤںپکرا بازار گاؤں وارڈ نمبر۱۰ جنرل کے ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ان خالی جگہوںکے لئے نامزدگی کیلئے کاغذات داخل کرنے ، ان کی جانچ کرنے، نام واپس لینے اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا کام علاقائی پنچایت صدر دفتر پر ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان بھی وہیں کیا جائے گا۔اس پروگرام کے درمیان ہونے والی عام تعطیلات میں بھی متعلقہ دفاتر کھلے رہیںگے اور پروگرام کے مطابق کارروائی کی جاتی رہے گی۔