پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ کے کوتوالی کنڈا علاقے میں مذہبی بھنڈارے کے انعقاد کی اجازت نہ ملنے سے پیر کو ضلع میں ناراض ہندو تنظیموں کے بند کا وسیع پیمانے پر اثر رہا۔
شیخ پور گاؤں کے ہنومان مندر پر ضلع انتظامیہ سے بھنڈارا کنے کی اجازت نہ ملنے سے ہندو تنظیموں کے بند کے اعلان پر کنڈا قصبے کے دکانداروں نے آج اپنی دکانیں بند کردیں۔اس دوران چائے ،پانی تک ی دکانیں بند رہیں۔
اترپردیش حکومت کے سابق وزیر رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا کے والد راجہ اودے پرتاپ سنگھ کے تئیں ہر سال شیخ پور گاؤں کے ہنومان مندر میں بھنڈارا کرتے آرہے ہیں۔ضلع انتظامیہ علاقے میں امن و امان کے پیش نظر اس کی اجازت نہیں دیتا جس سے تنازعہ ہوتا آرہا ہے ۔