پاکستان کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم شریف کی سزا معطل کر دی ہے۔
پاکستان کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم شریف کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے کیا ہے۔ نواز شریف کے داماد ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر کی بھی سزا معطل کر دی گئی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے یہ مختصر فیصلہ سنایا۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عام انتخابات سے قبل ایون فیلڈ بدعنوانی معاملہ میں پاکستانی کورٹ نے دس سال کی سزا سنائی تھی اور ان کی بیٹی مریم نواز کو سات سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ کورٹ نے ایون فیلڈ بدعنوانی کے معاملہ میں نواز شریف پر تقریباََ 73 کروڑ اور مریم پر 18 کروڑ روپیے کا جرمانہ بھی لگایا تھا۔
پاکستان: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی سزا کورٹ سے معطل، رہائی کا حکم
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز: فائل فوٹو
فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست دہندگان کی اپیلوں پر فیصلہ آنے تک سزائیں معطل رہیں گی جبکہ سزا معطلی کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں بتائی جائیں گی۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔