بدھ کو مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں تین طلاق بل سے متعلق آرڈیننس کو منظوری دی گئی۔مرکز کی مودی حکومت نے تین طلاق بل کو پارلیمنٹ میں پاس کرانے میں ناکام رہنے پر اسے نافذ کرانے کے لئے آرڈیننس کا راستہ اپنایا ہے۔ بدھ کو مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں تین طلاق کو قابل سزا جرم بنانے والے آرڈیننس کو منظوری دی گئی۔
یہ آرڈیننس 6 ماہ تک لاگو رہے گا۔ اس دوران حکومت کو اسے پارلیمنٹ سے پاس کرانا ہو گا۔ حکومت کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں ہی اسے پاس کرانا ہو گا۔