نئی دہلی: ملک میں چار اہم ہوائی اڈوں پر بروقت پرواز کے معاملے میں اگست میں کفایتی طیارہ خدمات مہیا کرنے والی کمپنی اسپائس جیٹ سب سے اول رہی ۔ وہیں مسافروں کی سب سے زیادہ شکایات ایئر اوڈیشا اور ایئر ڈیکن کے خلاف آئیں ۔
شہری ایوی ایشن کے ڈائریکٹریٹوریٹ جنرل کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اگست میں دہلی، ممبئی، حیدرآباد اور بنگلور ہوائی اڈوں پر اسپائس جیٹ کی 87.4 فی صد پروازیں بروقت تھیں۔ انڈیگو اور گو ایئر کا 87.2 فیصد اور وستاراکی 83.6 فیصد پروازیں برقت روانہ ہوئیں۔ اس معاملے میں سرکاری ایئر لائن کمپنی ایئر انڈیا کی کی کارکردگی، سب سے خراب رہی۔ اس کی شرح 75.3 فیصد پروازیں صحیح وقت پر پرواز بھر سکی ۔طے وقت سے 15 منٹ کے اندر پرواز کو بر وقت مانا جاتا ہے ۔
مسافروں کی شکایات کے لحاظ سے ایئر اوڈیشا کی کارکردگی بدترین تھی۔فی ایک لاکھ مسافر اس کے خلاف 362 شکایتیں آئیں ۔ اس معاملے میں فی لاکھ مسافر نیشنل اوسط 5.9 شکایات فی ایک لاکھ مسافر ایئر ڈکن کے خلاف 218 شکایات، ایئر انڈیا کے خلاف 16، جیٹ ایئر ویز اور جیٹ لائٹ کے خلاف 12، ٹروجیٹ کے خلاف چھ، گوایر کے خلاف چار، انڈیگو کے خلاف تین، اسپائس جیٹ کے خلاف دو اور ایئر ایشیا اور وستارا کے خلاف ایک ایک شکایت ملی۔اگست میں، مسافروں کی سب سے بڑی تعداد سامان کے بارے میں شکایت رہی ۔ کل شکایات کی تقریبا 28 فیصد سامان سے متعلق تھیں۔ اس کے علاوہ 27.8 فیصد شکایات پرواز معاملے میں، 24.7 فیصد کسٹمر سروس کو لے کر، 6.6 فیصد ملازمین کے رویے کو لے کر اور 2.8 فیصد رقوم کی واپسی کو لے کر رہی۔